Qafila Tayyar Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Qaseem Zaidi & Brothers
قافلہ تیار ہے اکبر کا جانے کے لیے
ہے بچھڑ جانے کا دکھ صغری اٹھانے کے لیے
بانہیں بھائی کے گلے میں ڈال کر بولی بہن
لینے آؤ گے مجھے سہرا بندھانے کے لیے
چھوڑ کر صغری کو سارے بھائی بہنیں لے گئے
کیسے کیسے دکھ ہیں صغری کو رلانے کے لیے
جانے کس دل سے دیا اصغر کو صغری نے انہیں
آئے جب شبیر اصغر کو اٹھانے کے لیے
یوں ملے شبیر صغری سے کہ جیسے کہتے ہوں
جانا ہے بیٹی مجھے واپس نہ آنے کے لیے
ہوگیا ویران زہرا کا بھرا گھر اور اسد
رہ گئی صغری دیئے تنہا جلانے کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.