Malik Karb o Bala Ya Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Joan Rizvi
تیری خلقت پہ دو عالم کا خدا ناز کرے
اس سے ناراض ہے رب جو تجھے ناراض کرے
اے عزادارو سنو فرض نبھانا ہے تمہیں
اپنے بچوں کو عزادار بنانا ہے تمہیں
تو جسے چاہے عطا کر دے پسر اے مولا
تیرے جھولے سے جو مس ہو تو وہ پرواز کرے
دے کے عباس دلاور کا علم ہاتھوں میں
اک وفادار علمدار بنانا ہے تمہیں
فطرس و راہب نے کہا جو بھی ملا تجھ سے ملا
تو ہے سخی ابن سخی تیری عطا سب سے جدا
چاہے چلے جیسی ہوا بجھ نہ سکے اب یہ دیا
بچھتا رہے فرش عزا جاری رہے یہ سلسلہ
اے دل شیر خدا یاحسین
اے محمد کی دعا یاحسین
بس رہے لب پہ صدا یاحسین
ذکر ہے سب سے بڑا یاحسین
ہائے عاشور کا دن کیسی قیامت لایا
برچھی اکبر کو لگی چھد گیا سینہ اس کا
جب سنی تو نے صدا شکر خدا کرنے لگا
تیر برسائے گئے مارا کسی نے نیزہ
قاسم و عون و محمد علی اصغر نہ رہے
جس سے ڈھارس تھی وہ عباس دلاور نہ رہا
فاطمہ زہرا نے کس طرح سنبھالا تجھ کو
ہائے مقتل میں تو جب خاک پہ گھوڑے سے گرا
جب کوئی باقی نہ رہا مولا تو ہی رن کو چلا
پیاسہ ہزاروں سے لڑا غیب سے آئی یہ صدا
شمر لعیں تیغ جفا تھامے ہوئے آگے بڑھا
سینے پہ زانوں کو رکھا اور گلا کاٹ دیا
لوٹ آئی رب وفا یاحسین
تجھ سے راضی ہے خدا یاحسین
تھی یہ زہرا کی صدا یاحسین
کٹ گیا تیرا گلا یاحسین
ہر عزادار کا تجھ سے ہی بھرم ہے مولا
تیرے عاشق تیرے نوکر ہیں تیرے ذاکر ہیں
تیرے ماتم کے سبب سینوں میں دم ہے مولا
جون و ذیشان پہ تیرا ہی کرم ہے مولا
اشک عزا بہتے رہیں غم میں تیرے جیتے رہیں
کیا مقدر ہے میرا یاحسین
ہائے حسینا کی صدا دیتے رہیں روتے رہیں
لب پہ نوحہ ہے تیرا یاحسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.