Aye Khuda Shabbir Suay Karbala Jane Ko Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
اے خدا شبیر سوئے کربلا جانے کو ہے
ساتھ زہرا اور زہرا کی کسا جانے کو ہے
بڑھ کے اے زنجیر در دامن عبا کا تھام لے
فاطمہ کے گھر سے جان فاطمہ جانے کو ہے
گھر سے تو حج کا ارادہ کر کے نکلے ہیں حسین
جانے کس جانب مدینے کی ہوا جانے کو ہے
باندھ لیا سامان کوئی تو اسے بھی دے صدا
فاطمہ صغری تمہارا قافلہ جانے کو ہے
پھر بدل جائے گا یثرب میں مدینہ آج سے
چھوڑ کر اکبر مدینہ مصطفی جانے کو ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.