Aagaye Panjtan Aagaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
جب بچھا گھر میں فرش عزا آگئے پنجتن آگئے
رشک جنت ہوا گھر میرا آگئے پنجتن آگئے
کون سجدوں کی زینت بناتا تجھے
کون جنت کی جنت بناتا تجھے
اے زمیں کر ادا شکریہ آگئے پنجتن آگئے
ایک الجھن تھی پہچانوں کیسے اسے
کس کو دیکھوں کہ خالق سمجھ آ سکے
ہو گیا حل میرا مسئلہ آگئے پنجتن آگئے
موت پر فتح جب پا گئی زندگی
اٹھ کے تعظیم سلمہ کی میت نے کی
غل مدائن میں ہونے لگا آگئے پنجتن آگئے
زعم نکلے گا سچائیوں کا ابھی
ہار مانے گی قوم نصاری ابھی
پل میں ہو جائے گا فیصلہ آگئے پنجتن آگئے
پہلے ہی اس کو جلدی شہادت کی تھی
آخری سانس اور تیز چلنے لگی
جب یہ مقتل میں حر نے سنا آگئے پنجتن آگئے
مثل نہج بلاغہ جو لگتے سنے
لہجہ مرتضی میں جو خطبے سنے
بنت زہرا کو دینے دعا آگئے پنجتن آگئے
روز محشر کے منصف ہیں آل عبا
فیصلے ان کو کرنے ہیں میری جگہ
حشر میں خود کہے گا خدا آگئے پنجتن آگئے
اکبر و قاسم و زینب و باوفا
ساتھ سرور کے پہنچا جو یہ قافلہ
برملا کہہ اٹھی کربلا آگئے پنجتن آگئے
میری نسبت ہے اعلان تطہیر سے
بولی آیت کے جلدی سے لے چل مجھے
دیکھ جبریل زیر کساء آگئے پنجتن آگئے
ان کے در سے وفا کا صلہ مل گیا
جب بھی لکھا تکلم قصیدہ نیا
خود بڑھانے میرا حوصلہ آگئے پنجتن آگئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.