Karbala dikha to
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Raza Abbas Zaidi
اے میرے مولا حسین
اے میرے آقا حسین
اے میرے مولا اے میرے مولا
مرنے سے پہلے کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا شفاعت الحسین
الھم ارزقنا زیارت الحسین
میں مر نہ جاؤں تم سے ملے بن
یہ سوچ کر میں روتا ہوں ہر دن
مس کر کے تیرے روضے سے مولا
اپنا کفن سب لاتے ہے لیکن
تیرا کفن میں لاؤنگا مجھکو
اے بیکفن کوئی راستہ دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
غربت کا عالم سب سے چھپ کر
کربوبلا سینے میں بسا کر
شوق زیارت میں جی رہا ہوں
میں بھی نمک سے روٹیاں کھا کر
مفلسی ہوں کیسے روضے پہ آؤں
مولا تو کوئی معجزہ دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
زایر بنوں میں اسکے حرم کا
سب پر ہے سایہ جس کے علم کا
تم تو کریم کربوبلا ہو
میں منتظر ہوں تیرے کرم کا
اب بھی جہاں ہے مشک سکینہ
مجھکو وہ روضہء باوفا دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
اس باوفا کا چہرہ جہاں پر
زخمی ہوا تھا گھوڑے سے گر کر
بازو کہیں تھے پاؤں کہیں تھے
کس طرح دیکھا تم نے وہ منظر
غازی جہاں پر بکھرا ہوا تھا
ہاے وہ نہر علقمہ دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
تم کو قسم ہے اس نوجواں کی
جس کے جگر میں ٹوٹی سناں تھی
ماتم کروں میں جا کر وہاں پر
اکبر کے بابا حسرت ہے میری
کھینچی جہاں پر سینے سے برچھی
آنکھوں کو میری وہ جگہ دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
رن میں جہاں تم تھک کر گرے تھے
اتنا تھا مشکل زخمی تھے اتنے
پھر اس مقام مہدی سے چل کر
تم قتل گاہ تک آے تھے کیسے
کہنیوں کے بل چلنا ہے مجھکو
وہ راہ صدرت المنتہی دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
یاد آ رہی ہے کربوبلا کی
سن لو صدا زیشان و رضا کی
بلوا لو ہم کو اس اربعیں پر
ہے یہ تمنا اہلِ عزا کی
پیدل نجف سے آنا ہے چل کے
جنت کا مجھکو تو راستہ دکھا دے
کربلا دکھا دے
الھم ارزقنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.