Ali Maula Dikhaye Ja Rahe Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Roman Haider, Sajjad Hussain
وحی احمد سنائے جا رہے ہیں
علی مولا دکھائے جا رہے ہیں
یہ کیوں میدان خم کو انبیاء سب
ستاروں سے سجائے جا رہے ہیں
فلک نیچے نظر آنے لگا ہے
علی اتنا اٹھائے جا رہے ہیں
چڑھا کر دوش پہ اپنے علی کو
کئی چہرے جلائے جا رہے ہیں
اے موسی دیکھ لے نور خدا کو
علی پھر سے دکھائے جا رہے ہیں
یہ سینہ ہے عزاداروں کا سینہ
یہاں تمغے لگائے جا رہے ہیں
لگا کر نعرہ حیدر اے لوگو
یہاں شجرے بتائے جا رہے ہیں
یہ دیکھا خواب میں اک رات میں نے
نجف میں ہم بلائے جا رہے ہیں
در جنت پہ بھی اک صف ہے جس سے
کئی ملاں ہٹائے جا رہے ہیں
کرم ہے عین پر میثم کا کہ وہ
مجھے لکھنا سکھائے جا رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.