Lasha e Muslim pe haye ro ke Zehra ne kaha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Sonu, Monu
لاشہء مسلم پہ ہائے رو کے زہرا نے کہا
یاعلی مارا گیا ہے میرا بیٹا بے خطا
ظالموں نے گھیر کے مارا ہے اس کو اس طرح
چاند میرے گھر کا ہائے بدلیوں میں گھر گیا
شہر کوفہ سیدہ کو راس نہ آیا کبھی
آج پھر رونے کی خاطر ہے یہاں آنا پڑا
ہائے تنہا جان کے مارا ہزاروں نے اسے
سر تا پا اس کا بدن ہے سارا زخموں سے بھرا
پہلے تو دارالامارہ سے گرایا ہائے ہائے
اور پھر پامال سب نے لاشہء مسلم کیا
لاش پر روؤں میں اس کی یا کروں ان کو تلاش
ہو گئے غربت میں اس کے دونوں بچے بھی جدا
اے سفیر کربلا بس یہ ہے اعزاز رضا
آپ جو مقبول کیجئے یہ لکھا نوحہ میرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.