Ruqayya Ujar Gayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہائے مسلم، ہائے مسلم، ہائے مسلم، ہائے مسلم
اے مسلم غریب، اے مسلم غریب
کرب و بلا سے پہلے رقیہ اجڑ گئی
مسلم کی لاش کوفے میں بے آسرا ہوئی
لوگو زرہ کو بیچ کے دینا مجھے کفن
مل جائیں جب پسر میرے پہنچانا تم وطن
مسلم کی پوری کوئی وصیت نہ ہو سکی
کیا حال کر دیا ہے سفیر حسین کا
زخموں سے چور چور ہے داماد مرتضی
پھر کوفہ رونے آئی ہے بیٹی رسول کی
بیٹوں کو انتظار تھا وہ لوٹ آئیں گے
بہنوں کی عید ہو گی گلے جب لگائیں گے
ہائے بابا کے بدلے ان سے یتیمی گلے ملی
مسلم ہے بے دیار کسی کو نہیں خیال
کیا ہو گا کربلا میں یہ کوفے میں جب ہے حال
سید شہید ہوتا ہے ہنستے ہیں امتی
اک عید کے قریب ہوئے باپ سے جدا
اک عید پر بہن کا بھرا گھر اجڑ گیا
عباس دونوں عیدوں پے روتے ہیں آج بھی
دو انگلیوں کے درمیاں دیکھو تو بھائی جاں
خنجر گلے پے کوفے میں مسلم کے ہے رواں
یہ بات رو کے غازی سے شبیر نے کہی
قبر بتول پر گئی اک خالی گود ماں
سجدے کے ساتھ آنکھ سے آنسو ہوئے رواں
ام البنین کو جب یہ تکلم خبر ملی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.