Tera Darbar Ya Allah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shahid Baltistani
یاد آتا ہے تیرا دربار، تیرا دربار یا اللہ
دور سے کب تک میں دیکھوں خانہء کعبہ
اب نہیں مجھ سے رہا جاتا میرے مولا
رات دن آنکھوں میں بس یہ خواب رہتا ہے
لب پہ ہے اللھم لبیک کا نعرہ
باندھ کر میقات سے احرام آؤں گا
خانہء کعبہ کے پھر چکر لگاؤں گا
حجر اسود چوم لوں گا اپنی نظروں سے
حج پہ یہ ارمان سارے لے کے جاؤں گا
سورہء حج پڑھ لیا قرآن میں مولا
ہے صفا مروہ میرے اوسان میں مولا
جسم تو میرا یہاں پر رہ گیا لیکن
روح ہے عرفات کے میدان میں مولا
اے خدا عاشق ہوں میں رکن یمنی کا
آب کوثر کی طرح زم زم کا ہوں پیاسا
آیتیں مکے میں ہیں پھیلی ہوئیں تیری
دل منی پر ہے میرا قربان اے مولا
آنکھ نے ماحول جنت کا نہیں دیکھا
گر تیرے محبوب کا روضہ نہیں دیکھا
ساری دنیا دیکھ کر بھی ایسا لگتا ہے
کچھ نہیں دیکھا اگر کعبہ نہیں دیکھا
اپنے بندوں سے اگر ناراض ہے مالک
پنجتن کا واسطہ راضی ہو اے مالک
تو اگر چاہے تو ہو آسان ہر مشکل
راستے ہم پر سفر کے کھول دے مالک
ہے تکلم مسلموں کو درس یہ حج کا
سب کا انداز عبادت ایک ہی جیسا
متحد ہو جاؤ اب تو اے مسلمانو
مسجدیں سب کی الگ ہیں ایک ہے کعبہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.