Sadayen Deta Hai Kaaba Hussain Ruk Jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Mir Hasan Mir
صدائیں دیتا ہے کعبہ حسین رک جاؤ
نہ بدلو حج کا ارادہ حسین رک جاؤ
تمہارے پاؤں پکڑتی ہے سر زمین حرم
خدا کے واسطے آگے نہ اب بڑھاؤ قدم
نہ جاؤ جانب کوفہ حسین رک جاؤ
تم اپنے جد کے مکاں میں ہو بے دیار نہیں
حسین مجھ کو زمانے کا اعتبار نہیں
ہے ساتھ ثانی زہرا حسین رک جاؤ
کہو رباب سے بے شیر کو بھی لے آؤ
علی کی طرح یہاں پر مکین ہو جاؤ
تمہارا بچہ ہے چھوٹا حسین رک جاؤ
ان حاجیوں کی ذرا بھی نہیں ہے فکر مجھے
ہے بس یہ فکر کے گر آپ مجھ کو چھوڑ گئے
میرا بھی حج نہیں ہوگا حسین رک جاؤ
کریں گے جشن کہ یوم امیر ہے نزدیک
غریب زہرا نہ جاؤ غدیر ہے نزدیک
پڑھیں گے مل کے قصیدہ حسین رک جاؤ
علی کو قیدی بنایا گیا مدینے میں
سنا ہے بی بی کو مارا گیا مدینے میں
ارے سناؤ غربت زہرا حسین رک جاؤ
لعین پھرتے ہیں احرام میں لیئے خنجر
تم اپنی بہنوں کو لے آؤ کعبے کے اندر
ہر ایک سمت ہے خطرہ حسین رک جاؤ
سنا ہے کرب و بلا میں بلا کی گرمی ہے
تمہیں پتا ہے اسے کتنی پیاس لگتی ہے
ہے ساتھ بالی سکینہ حسین رک جاؤ
انہیں خبر ہے نہ چھوڑیں گی تم کو وہ تنہا
تمہاری ماں سے زیادہ چلا نہیں جاتا
ہے ان کا پہلو شکستہ حسین رک جاؤ
جو گزری تم پہ مصیبت انہیں سنا دینا
سمجھ کے مرقد زہرا دیا جلا دینا
یہیں ہے قبر خدیجہ حسین رک جاؤ
وہ غم امام کا سجاد کس طرح لکھے
نکل کے مکہ سے کتنا حسین روئے تھے
بلاتا رہ گیا کعبہ حسین رک جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.