Qabr Asghar Ki Banane Mein Bohat Dair Lagi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir, Asghar Khan, Mukhtar Hussain Fatehpuri
قبر اصغر کی بنانے میں بہت دیر لگی
شہ کو اک چاند چھپانے میں بہت دیر لگی
کچھ قدم دور ہے بازار سے دربار مگر
پھر بھی شہزادی کو آنے میں بہت دیر لگی
شہ نے ہر لاش کو جلدی سے اٹھایا لیکن
لاش اکبر کی اٹھانے میں بہت دیر لگی
ٹکڑے چنتے ہوئے قاسم کے کہا مولا نے
ہائے افسوس کے آنے میں بہت دیر لگی
اس قدر پیاس سے سوکھا تھا گلوئے سرور
شمر کو تیغ چلانے میں بہت دیر لگی
باپ کی لاش سے دروں کی اذیت دے کر
ایک بچی کو ہٹانے میں بہت دیر لگی
چند سطریں تھیں مگر لاش علی اکبر پر
شہ کو خط پڑھ کے سنانے میں بہت دیر لگی
کربلا پہنچا تکلم تو یہی رو کے کہا
مجھ کو سرکار بلانے میں بہت دیر لگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.