Qafila Sajjad Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Asghar Khan
لٹ کے پھر لٹنے چلا ہے قافلہ سجاد کا
شام تک نوحہ پڑھے گی کربلا سجاد کا
بے کفن لاشوں پے لا کر ڈال دے خاک شفا
چلتے چلتے کام یہ کر دے ہوا سجاد کا
تشنہ لب بالی سکینہ مر گئی زندان میں
قرض اب کیسے اتارے علقمہ سجاد کا
طوق نے نوحے پڑھے مل کر گلے سجاد کے
پھوٹ کر رونے لگے ہر آبلہ سجاد کا
گھر جلا قیدی بنے دربار میں پیشی ہوئی
امتحاں بعد علی ہے دوسرا سجاد کا
سوچتا ہوں کربلا سے شام کے بازار تک
بچ گیا اسلام لیکن کیا بچا سجاد کا
زندگی بھر ماتم زنجیر میں کرتا رہوں
ہو نہیں سکتا تکلم حق ادا سجاد کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.