Zamin Aahu Mola Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
ایک شکاری جنگل تھا اس نے ہرنی کو دیکھا
کرنے لگا اس کا پیچھا بھاگنا اس نے جب چاہا
بھاگ نہیں پائی ہرنی ہو گئی قید وہ بیچاری
ہرنی کو وہ پکڑے ہوئے جانے لگا پھر گھر اپنے
گزرا شکاری اس جا سے مولا جہاں پر بیٹھے تھے
دیکھ کے مولا کو ہرنی کرنے لگی فریاد اپنی
کہنے لگی مولا میرے بچے ہیں سارے بھوکے
مولا مجھے چھڑوا دیجے میری ضمانت لے لیجے
اور کہیں نہ جاؤں گی وعدہ ہے آ جاؤں گی
مولا شکاری سے بولے چھوڑ دے میرے کہنے سے
ہوگا وہی جو کہتا ہوں سچی ماں کا بیٹا ہوں
گزری تھی کچھ دیر ابھی آگئی واپس وہ ہرنی
دیکھ کے سارے حیراں تھے ساتھ میں اس کے تھے بچے
چوم کے قدموں کو یہ کہا شکریہ اے ابن زہرا
مجھ کو شکاری کو دیجے بچے میرے خود رکھ لیجے
رو کے شکاری کہنے لگا چھوڑ دیا اس کو مولا
عشق میں تیرے ابن علی یہ آزاد ہیں میں قیدی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.