Raza Ke Rozay Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اے درد کے درمان سلطان خراسان
اعلی ہے تیری شان قرآن کے قرآن
ہم سب کا ہے ایمان جنت ہے خراسان
قبول ہوگئی توبہ رضا کے روضے پر
پڑھا جو سورہء توبہ رضا کے روضے پر
کیا جو ذکر علی کا رضا کے روضے پر
نجف کا دیکھا نظارہ رضا کے روضے پر
غریب ہو نہیں جا سکتے حج پے آؤ چلو
ثواب حج کا ملے گا رضا کے روضے پر
رسول ترک کو دیکھا رضا کے روضے پر
خوشی میں جھوم رہا تھا رضا کے روضے پر
سمجھ میں آگئی خود راہ مستقیم مجھے
پڑھا جو حمد کا سورہ رضا کے روضے پر
خدا کا شکر کے دھڑکن کا اور نوبت کا
تھا رنگ ایک ہی جیسا رضا کے روضے پر
مضیف شاہ خراسان میں کھلی مجھ پر
حقیقت من و سلوی رضا کے روضے پر
یہاں پے کوئی گنہگار آ نہیں سکتا
کہیں لکھا نہیں دیکھا رضا کے روضے پر
علی علی کی صدا دے رہا تھا جب میں نے
کلام پاک کو کھولا رضا کے روضے پر
میری بیاض میں خاموش تھا جو عرصے سے
وہ شعر ہو گیا زندہ رضا کے روضے پر
بڑھی ہوئی یہ بتاتی ہے لو چراغوں کی
ہوا کا بس نہیں چلتا رضا کے روضے پر
ملا یوں رزق کے جیسا قطار اونٹوں کی
سوال رزق کیا تھا رضا کے روضے پر
تلاش میر حسن کو نہ کرنا بعد قضا
وہ کربلا میں یا ہو گا رضا کے روضے پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.