Sare aalam ka maseeha hai tera sehn e shifa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Shahid Baltistani
سارے عالم کا مسیحا ہے تیرا صحن شفاء اے غریب الغربا
ثانی خاک شفاء ہے یہ شفاء خانہ تیرا
عرش والوں سے ملاقات یہاں ہوتی ہے
زندگی آکے یہیں پر تو جواں ہوتی ہے
تیرے اس صحن میں سہمی ہوئی رہتی ہے قضا
لا دوا سارے مریضوں نے ہے صحت پائی
تیرے قدموں کی بدولت یہ سعادت پائی
یہاں پانی بھی نظر آتا ہے زم زم جیسا
سائے میں جب تیرے گنبد کے کبھی آتا ہوں
آسمانوں سے کہیں آگے نکل جاتا ہوں
اتنی نزدیک سے سورج کو یہیں پر دیکھا
اپنے غم کے سوا ہر غم سے چھڑا دو بھائی
اپنے بیمار محبوں کو شفاء دو بھائی
تم نے آمین کہا دی جو کریمہ نے دعا
پھر سے عاشور کی تدبیر بنا دے مولا
روضہ حضرت شبیر دکھا دے مولا
جانب کرب و بلا کھلتا ہے دروازہ تیرا
فجر کا وقت تھا جب مجھ کو یہ احساس ہوا
ایک ہی راگ تھا اور ایک ہی سر تھا مولا
دل کی دھڑکن سے ملی جب تیری نوبت کی صدا
حق تکلم وہ ولایت کا ادا کرتے ہیں
مجلس فاطمہ جو قم میں بپا کرتے ہیں
یہ کرم آپ کا ہے اور کریمہ کی دعا
میرا کچھ بھی نہیں سب تیری عطا ہے سرکار
تیرے بیٹے تیری بیٹی تیرے گھر بھر پہ نثار
میرا بیٹا میری بیٹی میرا گھر بار رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.