Kun Ki Hai Kainat Mashhad Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Rajab Ali Khan
کن کی ہے کائنات مشہد میں
پوری ہوتی ہے بات مشہد میں
مستند بات ہے کہ جاتے ہیں
صرف اعلی صفات مشہد میں
ساری دنیا سے لوگ آتے ہیں
سیکھنے دینیات مشہد میں
اس کی جنت میں زندگی گزری
جس کی گزری حیات مشہد میں
اپنی آنکھوں کو سرنگوں رکھنا
کرنا یہ احتیاط مشہد میں
کبھی گریہ کبھی ولا کا خمار
ہیں عجب کیفیات مشہد میں
دے رہا ہے صدا یہ صحن شفاء
موت کو ہوگی مات مشہد میں
سچ ہے معجز نما ہیں مولا رضا
کیوں نہ ہوں معجزات مشہد میں
ہے یہی یاسر و رجب کی دعا
مولا آئے وفات مشہد میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.