Dar Mola Raza Hai Aur Main Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Sonu, Monu
در مولا رضا ہے اور میں ہوں
لبوں پر مرحبا ہے اور میں ہوں
مجھے جنت کی کیوں کر آرزو ہو
خراساں کی فضا ہے اور میں ہوں
فرشتوں نے اٹھائے ناز میرے
کرم کی انتہا ہے اور میں ہوں
پڑا رہنے دو سجدے میں جبیں کو
فقط یہ التجا ہے اور میں ہوں
ابھی وقت اجل رک جا یہاں پر
یہاں باب شفاء ہے اور میں ہوں
لحد میں درمیاں کوئی نہیں ہے
میرا مشکل کشا ہے اور میں ہوں
سہارا کون ہے دنیا میں میرا
تمہارا آسرا ہے اور میں ہوں
مجھے ارمان لکھنا ہے قصیدہ
رضائے کبریا ہے اور میں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.