Mere Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
لپٹ کے شاہ سے کہتیں ہیں فاطمہ رو کے
میرے حسین ہاں میرے حسین
میں کتنے تیر نکالوں کہ تم کو چین ملے بتا حسین زیادہ ہے درد کس جا پر
کہ ماں نکال لے وہ تیر یاعلی کہہ کر تڑپنا دیکھا نہیں جاتا اب تو مادر سے
وہ جس کو پیار سے اٹھارہ سال پالا ہے
اسی کے سینے پہ ظالم نے نیزہ مارا ہے
جواں کے سینے سے کھینچی ہے خود سناں تو نے
نہ ہاتھ پہلو سے اٹھا نہ تھم سکے آنسو
تمہیں تو یاد ہے زخمی ہوا میرا پہلو
چھپا نہ پاؤ گے پہلو کا درد اب ماں سے
تمہیں رکھا ہے سدا اپنی چھاؤں میں میں نے
بلا کی دھوپ ہے مقتل میں اے میرے بچے
تمہاری لاش پہ سایہ کروں گی بالوں سے
قضا نے تجھ سے مجھے کمسنی میں چھین لیا
زمانہ ہو گیا تجھ سے ملے ہوئے بیٹا
لگا لوں پھر تجھے سینے تو مجھ کو چین ملے
نصیب تک نہ ہوا جلتی خاک کا بستر
دم اخیر تمہارا بدن ہے تیروں پر
تمہیں یہ تیر تڑپنے تلک نہیں دیتے
حسین بولے مبارک یہ ماں سے روتے ہوئے
اے ماں نکال لو بس تیر میرے پہلو سے
جبیں ہو سجدے میں جس وقت میرا دم نکلے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.