Kahan Kisi Ko Yeh Naimat Naseeb Hoti Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Ali Adil
کہاں کسی کو یہ نعمت نصیب ہوتی ہے
ہمیں رضا کی زیارت نصیب ہوتی ہے
میرا شرف ہے میں زائر ہوں شہر مشہد کا
کسی کسی کو یہ عزت نصیب ہوتی ہے
ان عاشقوں پہ مقدر کو رشک ہے جن کو
رضا کے شہر میں تربت نصیب ہوتی ہے
ہیں خوش نصیب یہ زوار آٹھویں مولا
انہی کو آپ کی جنت نصیب ہوتی ہے
بس اہل عشق ہی پیتے ہیں تیری سونی سبیل
کہاں کسی کو یہ لذت نصیب ہوتی ہے
ہزار لمحوں کو جیتا ہوں جا کے مشہد میں
مجھے وہیں پہ یہ ساعت نصیب ہوتی ہے
وہ حکم دے تو سمندر پلٹ کے آ جائے
جسے امام کی قربت نصیب ہوتی ہے
عمل جو کرتے ہیں فرمان شاہ مشہد پر
انہیں علی کی ولایت نصیب ہوتی ہے
کرم ہے مالکہ قم کا ہر برس افراز
رضا کی محفل مدحت نصیب ہوتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.