Faryad e Bali Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Qamar Baltistani
کون روتا ہے کہ ہر سو ہے فضائے گریہ
کس کی آواز سے یہ خانہء کعبہ لرزہ
زلزلہ آنے لگا اور فلک کانپ اٹھا
آسمانوں پہ یہ ہر ایک فرشتے نے سنا
قید خانے سے صدا آتی ہے بابا بابا
گھٹ کے مر جائے گی زنداں میں سکینہ بابا
یہ نشاں نیل کے رخسار سے جاتے ہی نہیں
کتنی بے دردی سے ظالم نے ہے مارا بابا
مجھ پہ اس وقت قیامت کی گھڑی گزری کہ جب
شام والوں نے کنیزی میں تھا مانگا بابا
گوشوارے میرے چھینے گئے زخمی ہوئی میں
کیا بتاؤں کہ جلایا میرا کرتا بابا
مجھ کو لے جاؤ مدینہ میں ہوں غمگین یہاں
یاد آتی ہے بہت فاطمہ صغری بابا
جس میں بھیا علی اصغر کو جھلاتی تھی میں
میں نہیں بھول سکی جھولے کا جلنا بابا
ہاں صدا دیتی تھی میں شام غریباں میں تمہیں
تم نہیں آئے مگر آئے تھے دادا بابا
باپ کے سر سے لپٹ کر کہا بیٹی نے عماد
مجھ کو چھڑوا دو یہاں اب نہیں رہنا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.