Ishq mein jaan se guzar jayen
Noha Lyrics & Urdu Writeup
عشق میں جان سے گزر جائیں
اب یہی جی میں ہے کہ مر جائیں
یہ ہمیں ہیں کہ قصر یار سے روز
بے خطر آکے بے خبر جائیں
جامہ زیبی نہ پوچھیے ان کی
جو بگڑنے میں بھی سنور جائیں
ان کو مد نظر ہوا پردا
اہل شوق اب کہو کدھر جائیں
شب وہی شب ہے دن وہی دن ہیں
جو تری یاد میں گزر جائیں
گریہ شام سے تو کچھ نہ ہوا
ان تک اب نالہ سحر جائیں
دوش تک بھی بلائے جاں ہیں وہ بال
جانے کیا ہو جو تا کمر جائیں
شعر دراصل ہیں وہی حسرت
سنتے ہی دل میں جو اتر جائیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.