Kisi pe dosh hi kya apna bakht aisa tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup
کسی پہ دوش ہی کیا اپنا بخت ایسا تھا
ہمیں تو شہر نگاراں بھی دشت ایسا تھا
نظر ملی تو تھی لیکن مزاج کیا ملتے
وہ سنگدل تو زباں کا کرخت ایسا تھا
تباہ کر گئے اس کو اسی کے اندیشے
انا پرست کو خوف شکست ایسا تھا
وہ اپنی روح سے بھی تو کبھی بلا کہتا
مرا تو عہد بھی یوم الست ایسا تھا
اسی کے جسم کی دیوار گر گئی اس پر
اسے خبر نہ ہوئی خود میں مست ایسا تھا
وہ مانگتا تو اسے جاں بھی نذر کر دیتا
فراخ دل تھا میں کب تنگ دست ایسا تھا
کمال شخص تھا ممتاز تو بھی اپنی جگہ
ذرا جھکا نہ اصولوں کا سخت ایسا تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.