Zainab Ke Dono Pyare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Hasan Ali
پہنچے نہر کنارے زینب کے دونوں پیارے
اک دوسرے کو دونوں کرتے تھے یہ اشارے
میں دیکھوں میسرہ کو تم میمنہ سنبھالو
میں ان کو چیر ڈالوں تم ان کو چیر ڈالو
dکھلائیں دن میں تارے زینب کے دونوں پیارے
جاہ و حشم علی کا دونوں میں دیکھ رہا تھا
یہ شیر ہیں علی کے چہروں پہ ہی لکھا تھا
مقتل جنہیں پکارے زینب کے دونوں پیارے
قہر خدا وہ بن کر ٹوٹے ستمگروں پر
یاد آئی شامیوں کو صفین اور خیبر
تھے موت کے اشارے زینب کے دونوں پیارے
اڑتے تھے سر ہوا میں اک شور تھا فضا میں
کچھ فرق ہی نہیں تھا تلوار اور فضا میں
دکھلا گئے نظارے زینب کے دونوں پیارے
دیکھا شہ ہدا نے عباس باوفا نے
جنت سے پھر صدا دی خود شاہ لافتی نے
یہ فخر ہیں ہمارے زینب کے دونوں پیارے
قبضے میں علقمہ ہے سوکھا ہوا گلا ہے
پیاسے ہی لوٹ آئے ماں نے یہی کہا ہے
تشنہ لبی کے مارے زینب کے دونوں پیارے
چاروں طرف سے حملہ اعدا نے جب کیا تھا
تیروں سے ان کو چھلنی مقتل میں کر دیا تھا
بے سر ہوئے بیچارے زینب کے دونوں پیارے
مولا کو دی صدائیں لاشے اٹھانے آئیں
شاہ زمن جو پہنچے لینے لگے بلائیں
صدقے ہوئے ہمارے زینب کے دونوں پیارے
نوحہ حسن پڑھو تو اس وقت یہ بھی سوچو
بخشش کی فکر کیا ہو اب مظہر عابدی کو
بخشش کے ہیں سہارے زینب کے دونوں پیارے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.