Sar Hussain Kata Hai Jis Ibtida Ke Liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nazim Party
سر حسین کٹا ہے جس ابتدا کیلئے
ہے بے ردا سر زینب اس انتہا کیلئے
بتایا حر نے یہ پڑھ کر حسین کا کلمہ
کہ یا حسین ضروری ہے لا الہ کیلئے
چڑھا کے بانو نے ننھی سی آستینوں کو
سنوارا ہے علی اصغر کو بھی وغا کیلئے
ابھی ہے خیمے کے در پر کھڑی ہوئی زینب
ابھی نہ حلق پہ خنجر چلا خدا کیلئے
سکینہ تیری خاموشی پہ ہے بپا کہرام
ترس رہا ہے یہ زنداں تری صدا کیلئے
پسر کے سینے سے ہائے وہ کھینچ کر برچھی
اٹھانا شاہ کا ہاتھوں کو وہ دعا کیلئے
نوید ثانی زہرا سے مانگ ان کا کرم
سفینہ چاہیے اس قلزم ثنا کیلئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.