Halq e Sarwar Pe Chhuri Shimr Chalane Aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Qamar Baltistani
حلق سرور پہ چھری شمر چلانے آیا
فاطمہ روتی تھی کوئی نہ بچانے آیا
خون بہتا رہا بے چین مصیبت میں ہوئے
شدت درد سے مقتل میں تڑپتے ہی رہے
خاک سے کوئی نہ بیکس کو اٹھانے آیا
مرنے والوں کو پلاتے ہیں عدو بھی پانی
وقت آخر بھی تھی شبیر کی غربت ایسی
تشنہ لب کو کوئی پانی نہ پلانے آیا
نیزہ مارا بن زہرا کو کسی نے خنجر
آکے زخموں پہ کسی شخص نے مارا پتھر
جو بھی آیا شہ والا کو ستانے آیا
کلمہ گو سب تھے مگر ظلم ہی ڈھایا بڑھ کر
کچھ ترس کھایا نہیں کوئی بن زہرا پر
ہر کوئی زخم ہی سید کو لگانے آیا
غم کی تاریخ نہ بھولے گی کبھی یہ منظر
برچھی پہلو میں لگے تیر لگے سینے پر
زین سے شہ کو ستمگار گرانے آیا
درد سے پیاس کے عالم میں گھٹن ہوتی رہی
بس تڑپتے رہے زخموں میں چبھن ہوتی رہی
خاک زخموں سے کوئی بھی نہ ہٹانے آیا
کٹ گیا شہ کا گلا اجر رسالت یہ ملا
اے ہلال اشک بہاتے ہوئے زہرا نے کہا
کوئی بھی فرض مودت نہ نبھانے آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.