Tu mujhe rida de de main tujhe kafan de doon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Syeda Amber Naqvi
تو مجھے ردا دے دے میں تجھے کفن دے دوں
وقت سے زخم کھائے ہیں تجھے بتاؤں کیا
دل پہ کیا گزر رہی ہے میں تجھے سناؤں کیا
ہر گھڑی میرے لبوں پہ ہے یہی بکا
گھر تو میرا لٹ چکا یہ تو ہے تجھے خبر
جانب دمشق آل مصطفی کا ہے سفر
میرے زخمی دل کے واسطے ہے یہ دعا
تو بتا کہ ترے بعد جی کے کیا کرئے بہن
ضبط غم محال ہو چکا ہے میرے بے وطن
آگیا دیار شام کا وہ مرحلہ
ایک ایک سانس میں چبھن ہے تری یاد کی
راستوں کی طرح سے کٹھن ہے میری زندگی
کچھ سکون میری زندگی کا کر عطا
زندگی کی ہر خوشی تو تیرے ساتھ ہی گئی ہر قدم
اک ذرا سی میری عرض مان لے تو ہو خوشی
توڑ دے سکوت ظلمتوں کا اٹھ ذرا
ہر قدم وفائے باوفا مجھے رلائے گی
بے ردائی کا یہ غم بہن نہ جھیل پائے گی
اس کٹھن سفر کی سہل کر دے بے خطا
سارے امتحان دے چکی ہے تیری غمزده
کہہ دیا ہے تو نے خود مجھے شریک کربلا
شام کے سفر میں تو شریک ہو ذرا
تیرا سر سناں پہ میرے ساتھ ساتھ جائے گا
کچھ قرار تیری غمزده کو ایسے آئے گا
یہ بھی الفتوں کا ہو گا ایک سلسلہ
بنت سیدہ کی یہ بکا تھی مظہر عابدی
شیر کبریا کی بیٹی آج قیدی بن گئی
ضبط کی حدوں پہ آچکا ہے دل میرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.