Teri Aankh Ko Aazmana Para
Noha Lyrics & Urdu Writeup
تری آنکھ کو آزمانا پڑا
مجھے قصہ غم سنانا پڑا
غم زندگی تیری خاطر ہمیں
سر دار بھی مسکرانا پڑا
حوادث کی شب اتنی تاریک تھی
جوانی کو ساغر اٹھانا پڑا
مرے دشمن جاں ترے واسطے
کئی دوستوں کو بھلانا پڑا
زمانے کی رفتار کو دیکھ کر
قیامت پہ ایمان لانا پڑا
جنھیں دیکھنا بھی نہ چاہے نظر
انھیں سے تعلق بڑھانا پڑا
کئی سانپ تھے قیمتی اس قدر
انھیں آستیں میں چھپانا پڑا
ہواؤں کے تیور جو برہم ہوئے
چراغوں کو خود جھلملانا پڑا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.