Aqraba kat gaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
اَقرَبا کَٹ گئے جب شاہ كے باری باری
اور عَدم چلنے کی اُس شاھ نے کی تیاری
خیمے کا پردہ اُٹھا زین العباء اک باری
دیکھ مقتل کی طرف کرنے لگے یوں زاری
خُلد كے کُوچ میں ہم کو نہیں بُلواتے ہو
قافلے والو ہمیں چھوڑے چلے جاتے ہو
ہائے شہہ کا نہ رہا کوئی بھی یاور باقی
نہ علمدار رہے اور نہ لشکر باقی
نہ رہے قاسم جرار نہ اکبر باقی
ہے فقط سبط نبی کا سر انور باقی
ہم تو باقی ہیں غم و رنج اُٹھانے كے لیے
موت نے چھوڑا ہمیں اَشک بہانے كے لیے
ہائے شبیر كے مرنے کی ہے اب تیاری
زخم پر زخم لگے ہیں تن شہہ پر کاری
بھوک میں پیاس میں غش آتے ہیں سوسو باری
بیچ میں اِبنِ عَلِی گِرد کھڑے ہیں ناری
اپنی بیماری سے شرمندہ پسر ہوتا ہے
قتل اب سامنے بیٹے كے پدر ہوتا ہے
ہائے بابا کو میرے کوئی بچالے آکر
پھیر دے لا کے گلے پر میرے کوئی خنجر
بعد بابا كے پسر کا نہیں جینا بہتر
باپ تو قتل ہو جیتا رہے یہ خستہ جگر
اہلبیت نبوی پر یہ جفائیں ہونگی
بلوئے عام میں سَر پر نہ ردائیں ہونگی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.