Jis ne jaana hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
لبیک یا حسین
حیا علی خیر العمل
جس نے جانا ہے چلے کربوبلا بسم اللّٰہ
باغ فردوس کا رستہ ہے کھلا بسم اللّٰہ
کربلا جانے کا ارمان صدا دیتا ہے
منتظر تیرا علمدار وفا رہتا ہے
مرحبا حیدر کرار تجھے کہتا ہے
ہے تیرے ساتھ تیری ماں کی دعا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
گوشے گوشے سے صدا آتی ہے ماتم کی صدا
نوحہ پڑھتے ہوے جہاں چلتے ہیں اہلِ عزا
رزق ملتا ہے عزاداروں کو جنت کا پتہ
اے عزاداروں تیری شان جدا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
شوق جنت کا طلبگار چلے ساتھ میرے
ابن حیدر کا مددگار چلے ساتھ میرے
آ چلے شہ کا عزادار چلے ساتھ میرے
ہے یہ پر نور ستاروں کی صدا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
رخ باطل پہ طمانچہ ہے سنو سینہ زنی
یہ سفر عشقِ خدا عشقِ نبی عشقِ علی
ماتمی تجھکو دعا دیتی رہے بنت نبی
ساتھ چلتی ہے تیرے تیری بقا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
دور حاضر کے یزیدوں کو مٹانے کے لئے
چہرہ باطل کا زمانے کو دکھانے کے لئے
حرمتِ دین محمد کو بچانے کے لئے
ایک سید سر میدان چلا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
پرسہ دینا ہے تجھے بنت نبی کو رو کر
جس نے مقتل میں اجڑتے ہوے دیکھا ہے گھر
خون روتے ہوئے زہرا تھی جہاں نوحہ گر
آنے والوں سے یہ کہتی ہے جگہ بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
لبیک یا حسین
لبیک یا حسین
ہر قدم یاد رہے ابنِ علی کا لہجہ
تیری مرضی پہ ہی راضی ہوں میں اے میرے خدا
زین سے خاک پہ گرتے ہوے مولا نے کہا
دین مرسل پہ میری جاں ہو فدا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
زندگی جینا عزاداروں کی خدمت کرنا
شادماں تیرا یہ منصب ہے عطاے زہرا
شہ کا غم خوار ہے یاور یہ سبھی اہلِ عزا
میں بھی خدمت کو ہوں تیار کھڑا بسم اللّٰہ
جس نے جانا ہے چلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.