Jab barhaye qadam, le ke mashk o alam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sarwar Raza Karbalai
جب بڑھائے قدم، لے کے مشک و علم
رعب جاہ و حشم، آ شبیر کا بھائی
آگے اگر جو آ گیا، جائے گا جاں سے باخدا
شیر خدا کا شیر ہوں، کر دوں گا سر تن سے جدا
عکس علی، شیر ہوں زینبی
رعب مجھ میں جلی آ شبیر کا بھائی
مشک و علم لے کر چلا، دریا کی جانب جب بڑھا
بھاگے سبھی کہتے یہی، آیا سکینہ کا چچا
ہوبہو مرتضی، قامت مصطفی
شاہ کا باوفا آ شبیر کا بھائی
شیر کا غمخوار ہے، میداں میں بے تلوار ہے
زینب کا یہ حبدار ہے، جگ میں علمدار ہے
جب تلک دم میں دم، رعب جاہ و حشم
نشانی علم آ شبیر کا بھائی
ایسی لڑائی آفریں، لرزا فلک کانپی زمیں
ایسی چلائی تیغ کہ، تن ہے کہیں سر ہے کہیں
کیسا ہے ماجرہ، شامیوں نے کہا
یہ ہے قہر خدا آ شبیر کا بھائی
رہوار پہ رہوار ہے، غازی کے لاشے پہ چلے
بولے کہ کوئی نہ رہا، شبیر اب تنہا ہوئے
کیا غضب ہو گیا، سر تبھی کٹ گیا
نیزے پہ اٹھ گیا آ شبیر کا بھائی
مشکیزہ جونہی چھد گیا، رو کر یہ غازی نے کہا
کیسے میں جاؤں لوٹ کر، پانی نہیں جو لا سکا
رو دیا اس گھڑی، گر گیا اس گھڑی
مر گیا اس گھڑی آ شبیر کا بھائی
آصف یوں ہی لکھتے رہو، سرور سدا نوحے پڑھو
وہ پیاس میں مارا گیا، پیاسوں کا تھا جو آسرا
تو وفا کا خدا، باخدا باخدا
شاہ کی ہے صدا آ شبیر کا بھائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.