Dost ghamkhwari mein meri saee farmawein ge kya?
Noha Lyrics & Urdu Writeup
دوست غمخواری میں میری سعی فرماویں گے کیا؟
زخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا؟
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے کیا؟
حضرت ناصح گر آویں دیدہ و دل فرش راہ
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھاویں گے کیا؟
آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لاویں گے کیا؟
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہی
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا؟
خانہ زاد زلف ہیں زنجیر سے بھاگ گے کیوں؟
ہیں گرفتار وفا زنداں سے گھبراویں گے کیا؟
ہے اب اس معمورہ میں قحط غم الفت اسد
ہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.