Kar Rahi Hain Safar Samundar Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup
کر رہی ہیں سفر سمندر میں
کشتیاں کس قدر سمندر میں
اپنی قسمت میں اتنے چکر ہیں
جس قدر ہیں بھور سمندر میں
لوگ صحرا میں خیمہ زن ہیں بہت
ہم بنائیں گے گھر سمندر میں
سیپیوں کو نہ چھان ساحل پر
حوصلہ کر اتر سمندر میں
جو کسی طور پھل نہیں دیتا
پھینک دو وہ شجر سمندر میں
شہر آباد کر رہے ہیں لوگ
کچھ نہ کچھ سوچ کر سمندر میں
قتل یوں بھی عزتی ہونے لگے
جسم جنگل میں سر سمندر میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.