Garcha likhi hui thi shahadat imam ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
گرچہ لکھی ہوئی تھی شہادت امام کی
لیکن مرے حسین نے حجت تمام کی
زینب کی بے ردائی نے سر میرا ڈھک دیا
آغاز صبح نو ہوئی وہ شام، شام کی
اک خواب خاص چشم محمد میں تھا چھپا
تعبیر نور عین محمد نے عام کی
بچوں کی پیاس مالک کوثر پہ شاق تھی
ساقی کو ورنہ مے کی ضرورت نہ جام کی
حر سا نصیب بادشاہوں کو نہیں نصیب
آقا سے مل رہی تھی گواہی غلام کی
دریا پہ تشنہ لب ہیں یہ صحرا میں شاد کام
دنیا عجب ہے ان کے سفر اور قیام کی
دے کر رضا جو چہرہ شبیر زرد ہے
تھی التجائے جنگ یہ کس لالہ فام کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.