Jaane wale karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
جانے والے کربلا کے کربلا لے چل مجھے
روضہء شبیر پر دونگا دعا لے چل مجھے
ہے جہاں گنج شہیداں ہے جہاں نہر فرات
جس جگہ سید میرا پیاسا رہا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
جس جگہ جاگی تھی قسمت حر کی وہ دیکھوں گا میں
عاصیوں پر کیسے ہوتی ہے عطا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
اس قدر نادار ہوں ذاد سفر کچھ بھی نہیں
دوش پر اپنے بٹھا کر اے ہوا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
جس جگہ عباس کے بازو قلم ہو کر گرے
اس جگہ میں بھی کروں ماتم زرا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
دل الجھ کر آگیا برچی میں اکبر کا جہاں
دل وہاں میں بھی کروں اپنا فدا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
جل گےء شام غریباں میں جہاں خیمے تمام
جس جگہ ننھا سا اک جھولا جلا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
ہاے وہ مقتل جہاں بالی سکینہ رات میں
ڈھونڈتی پھرتی تھی سینہ باپ کا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
مسکرا کر تیر کھا کر سو گیا اصغر جہاں
خوں جہاں چہرے پہ سرور نے ملا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
سرور و ریحان ہر مجلس میں کرتے ہیں دعا
حق وہی نوحوں کا اب ہوگا ادا لے چل مجھے
جانے والے کربلا کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.