Mera Mola Hasan Wo Peshwa Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
میرا مولا حسن وہ پیشوا ہے
قصیدہ خوان جس کا خود خدا ہے
ہے دستر خوان ایسا مجتبی کا
جہاں ہے رزق سارے انبیاء کا
فرشتے جس کے در سے روٹیاں لیں
فقط مولا حسن کی والدہ ہے
محمد نے محمد البلد کو اٹھایا
لیا بوسہ ہے سینے سے لگایا
یہ منظر دیکھ کر ایسا لگا کہ
کوئی بچھڑا ہوا جیسے ملا ہے
میری تقدیر جس کے ہاتھ میں ہے
خدا کی بات اس کی بات میں ہے
لوح محفوظ پر تحریر ہے جو
حسن کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے
حسن کا مرتبہ سب سے جدا ہے
زمین امن کا یہ ہی خدا ہے
قلم سے دشمن دیں کو ہے مارا
تدبر میں حسن ہی مصطفی ہے
جو اک غاصب کو دیکھا بولے شبر
اتر میرے یہ بابا کا ہے منبر
بدل ڈالا ہے دین مصطفی کو
میرے الفاظ ہی تیری سزا ہے
امیروں کی طرح اس میں نہ آؤ
ادب سے ذکر میں سر کو جھکاؤ
یہی وہ ذکر ہے کہ جس میں قنبر
تمہارے ساتھ شامل کبریا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.