Ali Ke Ghar Mein Ali Ka Imaan Utra Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
علی کے گھر میں علی کا ایمان اترا ہے
نبی کے قلب پہ جیسے قرآن اترا ہے
زمیں پہ امن کی دینے اذان اترا ہے
دہن میں لے کے خدا کی زبان اترا ہے
کہا بتول نے کیا عکس مصطفی ہے یہ
یہ میری گود میں اترا ہے مجتبی ہے یہ
جہان بھر میں فقط امن کا خدا ہے حسن
رسول پر ہے جو زہرا کی وہ عطا ہے حسن
گل انبیاء کا زمانے میں آسرا ہے حسن
خدائے پاک کے رازوں کی ابتدا ہے حسن
ہر اک نبی کو خدا سے یہی ملاتا ہے
یہ فرش سے ہی قلم لوح پر چلاتا ہے
نماز احمد مرسل کا تو قیام حسن
حسین جس کے ہے پیچھے تو وہ امام حسن
خدا نے عرش سے بھیجا تجھے سلام حسن
کلیم رب ہے تو اس کا ہے تو کلام حسن
تیرے ہی در پہ ملائک جبین رکھتے ہیں
سجود چاند ستارے تجھے ہی کرتے ہیں
حسن کا بغض تو اعمال مسل دیتا ہے
یہ بغض نیکیاں ساری ہی کچل دیتا ہے
یہ آدمی کو بھی کتے کی مثل دیتا ہے
یہ بغض مرد کو عورت میں بدل دیتا ہے
یزید کا ہے جو اس کا بھی خانوادہ ہے
حسن کا جو بھی ہے منکر حرام زادہ ہے
زمانے بھر کو تو یہ بات بھی بتا قنبر
حسن کی والدہ کی تجھ پہ ہے عطا قنبر
سنا جو تو نے فقیروں سے وہ سنا قنبر
نماز عشق حسن کی نہیں قضا قنبر
فقط یہ ارض و سما ہی نہیں ہیں محو سخن
خدا بھی عرش پہ خود کر رہا ہے ذکر حسن
رسول کا جو سخن دیکھنا اگر چاہو
جو مرتضی کا چلن دیکھنا اگر چاہو
یہ امن کا ہے چمن دیکھنا اگر چاہو
نجات کی جو کرن دیکھنا اگر چاہو
علی کے گھر میں بنی آج یہ عدن دیکھو
نبی کے ہاتھ پہ اترا ہوا حسن دیکھو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.