Mitti Madinay Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
جو آنکھوں میں لگائی جائے گی مٹی مدینے کی
تو جلوے عرش کے دکھلائے گی مٹی مدینے کی
صفا، مروہ، حرا کی چوٹیاں بولیں شب ہجرت
ہمارے آگے اب اترائے گی مٹی مدینے کی
یہاں کیا کام ہاتھوں کا یہاں کیا ذکر دامن کا
کہ پلکوں سے اٹھائی جائے گی مٹی مدینے کی
وہ انساں جو نہ حاصل کر سکے عرفاں محمد کا
اسے ہرگز نہیں اپنائے گی مٹی مدینے کی
جدا ہوتی نہیں ابن علی کے پائے اطہر سے
زمین کربلا تک جائے گی مٹی مدینے کی
بھلا مجھ کو زمین ہند کب تک روک سکتی ہے
سروش اک دن مدینے جائے گی مٹی مدینے کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.