Hasan Aap Ka Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Syed Zill-e-Raza Zaidi
یہ جو کچھ بھی مابین ارض و سما ہے
خدا کی قسم یہ خدا کہہ رہا ہے
ہیں والیل زلفیں تو والفجر ماتھا
ہیں والنور آنکھیں تو والشمس چہرہ
جو قرآں میں رب نے قصیدہ پڑھا ہے
یہ چاند اور یہ سورج یہ گہرے سمندر
یہ ہیں کشتیاں جو سمندر کے اندر
یہ جو بھی جہاں میں جہاں چل رہا ہے
تھے حیراں صحابی یہ کیا ماجرہ ہے
یہ کیسا فریضہ ادا ہو رہا ہے
نبی جو یہ مسجد میں ناقہ بنا ہے
جو مشرق و مغرب بنا کر دکھا دے
جو اک مرد کو پل میں عورت بنا دے
خدا کے سوا کس کا یہ معجزہ ہے
یہ حور و ملائک یہ باغات میوے
یہ قصر زمرد یہ نہریں یہ چشمے
یہ جنت میں جو کچھ سجایا گیا ہے
وہ لہجے کی نرمی فصاحت بلاغت
وہ بڑھ بڑھ کے حملے وہ ہاتھوں کی طاقت
یہ جو روپ قاسم پہ آیا ہوا ہے
مجھے خوف کیا گر برا ہے زمانہ
دعا آپ کی بھی ہے شانہ بہ شانہ
کرم یہ جو ظل رضا پر ہوا ہے
نبی نے کہا ہیں حسن آپ ایسے
جو جھولے میں بھی لوح محفوظ پڑھ لے
قلم وہ قلم جس کا مالک خدا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.