Sharab e wilaye Hasan pee rahay hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Syed Zair Naqvi
شراب ولائے حسن پی رہے ہیں
نشہ کر کے بھی ہوش میں جی رہے ہیں
مودت کا حق بھی یہی ہے فرشتے
برائے حسن پیرہن سی رہے ہیں
جو قوموں پہ ہادی اتارے گئے تھے
ہدایت میں ان کی وہ ہادی رہے ہیں
حسین اور عباس جیسے دلاور
حسن مجتبی کے سپاہی رہے ہیں
غلامان زہرا ہیں ہم لوگ لوگو
ازل سے ہی بارہ امامی رہے ہیں
حسن کی غلامی پہ نازاں ہیں کتنے
کبھی جو نبی کے صحابی رہے ہیں
لقب سیدہ کا ہے کوثر ازل سے
علی روز اول سے ساقی رہے ہیں
کبھی گریہ زاری کبھی جشن جاری
سدا ماتمی خلد میں ہی رہے ہیں
عجب نام حیدر پہ فتوے ہیں جاری
اسی کام پر مولوی جی رہے ہیں
اماموں کے ہوتے بھی جاری تھی سازش
مقصر رہے ہیں نصیری رہے ہیں
در سیدہ کی غلامی میں زائر
ملائک کجا انبیاء بھی رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.