Mustafa Jaan-e-Rehmat Pe Lakhon Salam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Shahid Baltistani
مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام
وہ مدینہ جہاں عدل قائم ہوا
مصطفی کی ریاست پہ لاکھوں سلام
ذوالعشیرہ میں جھک کر یہ بولے نبی
اے چچا تیری ہیبت پہ لاکھوں سلام
جس کے ٹکڑوں پہ اسلام پلتا رہا
اس خدیجہ کی دولت پہ لاکھوں سلام
جس کے جد سے طلوع امامت ہوئی
اختتام نبوت پہ لاکھوں سلام
کر کے فاقے فرشتوں میں بانٹی غذا
پنجتن کی سخاوت پہ لاکھوں سلام
بعد میرے یتیموں کا رکھنا خیال
مرتضی کی وصیت پہ لاکھوں سلام
تجھ کو رب کے محمد نے مادر کہا
فاطمہ تیری عصمت پہ لاکھوں سلام
ایک پیاسے نے نوک سناں پر جو کی
ایسی زندہ تلاوت پہ لاکھوں سلام
لے کے قبضے میں دریا تو پیاسا رہا
اے سخی تیری غیرت پہ لاکھوں سلام
جو دلیل وجود خدا بن گئی
مولا مہدی کی غیبت پہ لاکھوں سلام
جیسی سلمان و فضہ نے درویش کی
عشق کی اس ریاضت پہ لاکھوں سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.