Woh Toor e Husn Pe Jalwa Hasan Ka Hota Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Khurram Murtaza
وہ طور حسن پہ جلوہ حسن کا ہوتا ہے
نزول عرش سے مولا حسن کا ہوتا ہے
قطار باندھے فرشتے ہیں پاس جھولے کے
ہر اک نے جھولا جھلانا حسن کا ہوتا ہے
خدا تراشنے لگتا ہے دہر کا سورہ
کبھی جو منتی روزہ حسن کا ہوتا ہے
سروں کو جیسے ہے کر دیتی ذوالفقار قلم
قلم سے ویسا ہی حملہ حسن کا ہوتا ہے
ہے باپ بیٹے کا علم خدا پہ ایک سا حق
علی کا جتنا ہے اتنا حسن کا ہوتا ہے
فضا میں ہوتی ہے خوشبو علی کے لہجے کی
شروع جیسے ہی خطبہ حسن کا ہوتا ہے
حسن زمیں پہ سخاوت ہی اتنی کرتے ہیں کہ
خدا کے عرش پہ چرچا حسن کا ہوتا ہے
نواز دیتی ہیں دولت خدیجتہ بی بی اسے
وہ جس کے گھر میں بھی سکہ حسن کا ہوتا ہے
وہاں پہ لوگ ہوں سرسبز کس طرح نہ اسد
جہاں لبوں پہ قصیدہ حسن کا ہوتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.