Fatima ki jaan Murtaza ki shaan Maula Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Muhammad Abbas Kareem
فاطمہ کی جان مرتضی کی شان مولا حسن
حق پسر کا ہے گھر پہ باپ کے
کہہ رہا ہوں یہ بات اس لیے
کعبہ بھی ہے آپ کا مکان مولا حسن
آپ کی ولا آپ کی ثنا
نام آپ کا لے کے ہر جگہ
پا رہے ہیں ہم امن و امان مولا حسن
یاد ہے ہمیں ارض کربلا
ارزق لعیں ڈھیر ہو گیا
اس طرح لڑا آپ کا جوان مولا حسن
کام آپ کا ظلم کی قضا
کام آپ کا دین کی بقا
نام آپ کا دین کا نشان مولا حسن
آپ سا سخی کب کوئی ملا
بن کہے اسے سب ہوا عطا
جس پہ ہو گئے آپ مہربان مولا حسن
آپ سے لڑے کیا کوئی عدو
آپ سا نہیں کوئی جنگجو
تیر ہے قلم ہاتھ ہے کمان مولا حسن
یہ کریم و ذیشان نے کہا
کیوں نہ ہم کریں ذکر آپ کا
آپ کے لیے ہے ملی زبان مولا حسن
رات بھی مجھے لگتی ہے سحر
کیوں بھلا مجھے ہو کسی کا ڈر
میرے رہنما میرے پاسبان مولا حسن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.