Hasan Mein Jazba e Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Talib Allahabadi
حسن میں جذبہء حیدر دکھائی دیتا ہے
قلم میں تیغ کا جوہر دکھائی دیتا ہے
حسن کا دیکھ کے اخلاق کہتی تھی دنیا
حسن میں حسن پیمبر دکھائی دیتا ہے
بھلا گھٹائے گا کیا کوئی مرتبہ اس کا
جو دوش مرسل دیں پر دکھائی دیتا ہے
ہے صلح نامے میں جتنے حروف لکھے حسن
امیر شام کو لشکر دکھائی دیتا ہے
کہا حسن نے اتر یہ جگہ ہے نانا کی
تو شیخ کیوں سر منبر دکھائی دیتا ہے
امیر شام ہے بے فاتحہ تو دستر خواں
میرے امام کا گھر گھر دکھائی دیتا ہے
علی کے لال کا فضل و کرم ہے طالب پر
جو محفلوں میں برابر دکھائی دیتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.