Jaana hai karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Shanawar
کہتے ہیں جب بھی جسکو بھی جانا ہو کربلا
زوار جس کو بننا ہو مولا حسین کا
لازم ہے اس کے واسطے عباس کی رضا
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
بادشاہ کربلا اے شاہ نینوا
جلد بلانا ہمیں جلد بلانا
جب آی چاند رات محرم کی یا خدا
اے کاش کربلا میں ہو ہم بھی کسی جگہ
منظر وہ ہم بھی دیکھلیں پرچم کشائی کا
لبیک یا حسین ہماری بھی صدا
پانا ہے یہ شرف پانا ہے
شہ کے زواروں میں نام لکھوانا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
مولا تمہارے چاہنے والوں کی ہے صدا
کرنا ہے کربلا میں ہی عاشور کربلا
مولا نظر کے سامنے روضہ ہو آپ کا
ماتم ضریح کے سامنے ہو آپ کا بپا
کہنا ہے بس یہی کہنا ہے
ہم کو بھی مولا کے ساے میں رہنا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
مولا ہمیں بھی اپنی زیارت کرایےء
اے فاطمہ کے لال ہمیں بھی بنائیے
زوار کربلا کا ہمیں بھی بنائے
جاگیر با وفا کی ہمیں بھی دکھائیے
آنا ہے روز وہ آنا ہے
ذکر مولا کرنے ہم کو بھی آنا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
دیکھیں نظارہ ہم بھی وہاں اربعین کا
پیدل سفر نجف سے کرے سوے کربلا
باتیں سبیل اور تبرک جگہ جگہ
جاری رہے عزاے حسینی کا سلسلہ
کرنا ہے یہ سفر کرنا ہے
سنگ عزاداروں کے ہم کو بھی جانا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
بادشاہ کربلا اے شاہ نینوا
جلد بلانا ہمیں جلد بلانا
یہ آرزو ہے کربوبلا جب بھی جاییں گے
ہم خیمہ گاہ مشک و الم لیکے جاییں گے
عباس کا حسین کو نوحہ سناییں گے
سادات کے اجڑنے کا ماتم کرائیں گے
رونا ہے ہاں ہمیں رونا ہے
کربلا والوں کا سوگ تو ہونا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
کٹ کر گرے تھے بازوے عباس جس جگہ
اکبر جواں کا جہاں چھلنی جگر ہوا
اصغر نے کھایا ہنس کے جہاں تیر حرملہ
ڈوبا جہاں پہ خون میں لشکر حسین کا
جانا ہے ہر جگہ جانا ہے
جاکے ہر تربت پر اشک برسانا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
بادشاہ کربلا اے شاہ نینوا
جلد بلانا ہمیں جلد بلانا
مولا حسین آپ نے کیا کام کر دیا
اپنے لہو سے خاک کو خاک شفا کیا
مولا یہی ہے آپ کے زوار کی دعا
ہم بھی پڑھے نماز سر ارض کربلا
سننا ہے ہاں ہمیں سننا ہے
حرم مولا کی وہ اذاں سننا ہے
جانا ہے کربلا جانا ہے
با خدا مولا کے در ہمیں جانا ہے
عباس بلا لو زوار بنا دو
اک بار ہمیں روضہء شبیر دکھا دو
مولا میرے مولا میرے مولا میرے مولا
بادشاہ کربلا اے شاہ نینوا
جلد بلانا ہمیں جلد بلانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.