Zainab Tere Hussain Ka Gham Karte Rahenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
زینب تیرے حسین کا غم کرتے رہیں گے
ہم سینہ زنی شام و سحر کرتے رہیں گے
اے ثانیء زہرا تیری سنت ہے یہ ماتم
اپنے تو عقیدے میں عبادت ہے یہ ماتم
ہر حال میں یہ فرض ادا کرتے رہیں گے
جس نے تیری چادر پہ فدا کر دیئے بازو
کہتی ہے جسے بی بی علمدار وفا تو
گھر گھر تیرے غازی کے علم سجتے رہیں گے
دہرائیں گے پیاسے تیرے اصغر کی کہانی
تاحشر جسے روئے گا دریاؤں کا پانی
ہر گھونٹ پہ ہم یاد اسے کرتے رہیں گے
جو آگ لئے خانہء زہرا پہ تھے آئے
خیام جنہوں نے تیرے کربل میں جلائے
وہ نار جہنم میں سدا جلتے رہیں گے
بی بی تیرے بیٹوں کے برادر کے لہو سے
روشن جو ہوئے آل پیمبر کے لہو سے
وہ دیپ ہواؤں میں سدا جلتے رہیں گے
بھولے گی نہ دنیا یہ تیری درد کہانی
جواد کے لب سے کبھی صادق کی زبانی
پرسہ تیرے پیاروں کا تجھے دیتے رہیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.