Aye Mere Mola Raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Sajjad & Mesum Zaidi
اے مرے مولا رضا
در رضا پہ جو سجدہ گزار ہوتا ہے
خدا کے بندوں میں اس کا شمار ہوتا ہے
در رضا کی گدائی جسے بھی مل جائے
فقیر ہوتے ہوئے تاجدار ہوتا ہے
اے مرے مولا رضا شاہ خراسان ہے تو
دین کا دین ہے ایمان کا ایمان ہے تو
تو ہی قرآن ہے قرآن کی تفسیر بھی ہے
ایک ہی وقت میں حیدر بھی ہے شبیر بھی ہے
کبھی تصویر نبی اور کبھی عمران ہے تو
تو ہے قرآن کو قرآن سکھانے والا
تو ہے اللہ کی پہچان کرانے والا
پسر شیر خدا چہرہ یزدان ہے تو
بے زبانوں کے دہن میں بھی زباں پڑتی ہے
حکم ہو تیرا تو تصویر میں جاں پڑتی ہے
بشری شکل میں اللہ کی پہچان ہے تو
اے مرے مولا سنبھالی ہے ولایت تو نے
پائی ہے جعفر صادق کی صداقت تو نے
قلب کاظم پہ جو اترا ہے وہ قرآن ہے تو
تیری صورت میں ہے نور ازلی کی صورت
اپنے پیکر میں ہے تو نادعلی کی صورت
ضامن آہو ہے تو گل کا نگہبان ہے تو
جو علی کی تھی ادائیں وہ ادا تیری ہے
رب اکبر کی رضاؤں میں رضا تیری ہے
یعنی اللہ کی رحمت کا اک عنوان ہے تو
تجھ کو ہر سجدہ رب کرتا ہے جھک جھک کے سلام
روبرو تیرے یہی کرتا ہے کعبہ بھی کلام
میں تو بس جسم ہوں اے مولا مری جان ہے تو
ہیں ترے در کے گدا نور علی اور رضواں
تیری کرتے ہیں ثنا نور علی اور رضواں
تیرا احساں ہے کہ دونوں پہ مہربان ہے تو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.