Har dam Hussain tera gham Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Hasan Sadiq
ہر دم حسین تیرا غم حسین
ہے یہی دعا ہر مومن کی رہے آنکھ ہماری نم حسین
تصویر پیمبر کے غم میں یہ سارا عالم روتا ہے
گھر گھر میں مجلس جاری ہے گھر گھر میں ماتم ہوتا ہے
زنجیر سے ماتم اکبر کا تاحشر کریں گے ہم حسین
خوں حیدر کا ہے اصغر میں اس بات کو حرمل بھول گیا
تھا تیر ستم حلقوم پہ جو نیزے پہ جھولا جھول گیا
ہے کر گیا سارے عالم کی ہر آنکھ کو وہ پرنم حسین
معصوم جوانی قاسم کی اب چین سے خاک پہ سوتی ہے
کر کر کے یاد اس منظر کو کربل کی زمیں بھی روتی ہے
جس طرح ہوا ٹکڑے ٹکڑے مقتل میں تیرا قاسم حسین
لے پرسہ اس معصومہ کا کانوں سے جس کے خون بہا
جو دفن ہوئی زنجیروں میں جلا کرتا جس کو کفن ملا
ٹکراتی تھی جو سر زنداں سے رو کہتی تھی ہر دم حسین
نہ سر کو جھکانے پائے لعیں چاہا تھا جھکانا جس سر کو
خود اپنے سروں سے بھی اونچا پڑا ان کو اٹھانا اس سر کو
گو کٹ گیا تیرا سر لیکن پھر بھی نہ ہوا یہ کم حسین
ہر دم کرو سنت ہے ماتم ہیں کرتے رہے یہ خود خاتم
نہ روکنے سے رک پائے گا بڑھتا ہی رہے گا یہ ماتم
زینب کی دعا ہے یہ ماتم ہوگا نہ کبھی یہ کم حسین
اجڑا ہے پاک محمد کا بن میں ہنستا بستا گلشن
کرتی ہے ماتم زینب کا خورشید کے دل کی ہر دھڑکن
تیرے اکبر، قاسم، اصغر کا ہر سانس میں ہے ماتم حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.