Jalte hue khaimay hain na bhai na rida hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Hasan Sadiq
ہے دختر شیر خدا جو کربلا میں ہے بے ردا
جلتے ہوئے خیمے ہیں نہ بھائی نہ ردا ہے
امت سے ملا کیسا یہ زینب کو صلہ ہے
آل عبا کے سر ہیں چڑھے نوک سناں پر
لاشے پڑے ہیں ہر سو جو سب ریگ تپاں پر
پہناتی انہیں بن میں کفن خاک شفا ہے
عابد کو لا رہی ہے وہ کاندھوں پہ اٹھا کر
اور شمر کو کہتی ہے ذرا خوف خدا کر
کوئی نہ رہا اک یہی بیمار بچا ہے
کرتے ہیں سب فرشتے شبیر کا ماتم
کرتی ہیں حور و غلماں بے شیر کا ماتم
ماتم شہ بے کس کا سر عرش بپا ہے
اس بات کی اے شام غریباں ہے گواہ تو
تارے نہیں یہ ثانی زہرا کے ہیں آنسو
خورشید نہیں آج تو خود روتا خدا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.