Haye Akbar, Haye Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Hasan Sadiq
آؤ خلیل دیکھو آغاز ہے فغاں کا
کاندھے ضعیف کے پر لاشہ ہے نوجواں کا
تھامو خلیل دل کو شاید نہ دیکھ پاؤ
ہمشکل مصطفی کے سینے میں پھل سناں کا
پردوں میں جس کو پالا اٹھارہ سال زینب
دو لخت ہے کلیجہ مقتل میں اس جواں کا
یسین کے جگر سے شہ کھینچتے ہیں برچھی
دل غم سے پھٹ نہ جائے خیمے کے در پہ ماں کا
بے چین ہو گئی ہے صبح عاشور اصغر
انداز ہو بہو ہے اکبر تیری اذاں کا
صغری سے کوئی کہہ دو بی بی دیے بجھا لو
نہ آئے گا پلٹ کر ہمشکل نانا جاں کا
اکبر کے پاک خوں سے رنگیں ہے خاک کربل
رنگ لعل ہو گیا ہے جواد آسماں کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.