Ghazi ka alam logo bakhshish ki zamanat hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
بابا تیرا شیر خدا تو وفاؤں کا ہے شہنشاہ
غازی کا علم لوگو بخشش کی ضمانت ہے
تعظیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
عباس کا یہ پرچم کربل کی نشانی ہے
وابستہ اسی سے کچھ پیاسوں کی کہانی ہے
معیار وفاؤں کا عظمت کی علامت ہے
ظالم نے کیئے دونوں بازو بھی قلم دیکھو
اونچا ہی رہا پھر بھی غازی کا علم دیکھو
زینب کی دعاؤں سے اب تک یہ سلامت ہے
سر آج بھی اونچا ہے ہر ایک نمازی کا
اسلام یقینا یہ احسان ہے غازی کا
جو آج تلک تیری سانسوں میں حرارت ہے
مولا کی ضریح پیچھے آگے ہے علم دیکھو
کربل کی طرح اب بھی محسوس ہوا مجھ کو
ماتم کے جلوسوں میں غازی کی قیادت ہے
سینے سے لگا رکھنا ہر گھر پہ سجا رکھنا
ہر شام دیے اس کی چوکھٹ پہ جلا رکھنا
جواد یہ صدیوں سے مومن کی عبادت ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.